Tuesday, October 27, 2020
Home Trending جماعت اسلامی سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے متاثرین کا مقدمہ لڑے گی،...

جماعت اسلامی سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے متاثرین کا مقدمہ لڑے گی، سراج الحق

sirajulhaq-pakistan-jamaat-e-islamiپشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کے ذمہ داروں سے متعلق شک کی کوئی گنجائش نہیں رہ گئی ۔ اٹھارہ کروڑ عوام انصاف کےلیے اسلام آباد کی طرف دیکھ رہےہیں ۔ پشاور میں سینیٹ کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی پر وضاحت کردی ہے ۔قانون کے مطابق کمزور اور طاقت ور سب کے ساتھ برابر سلوک ہونا چاہیے ۔ جماعت اسلامی فیکٹری سانحہ کے متاثرین کا مقدمہ لڑے گی ۔امیر جماعت اسلامی نے ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کرنے کے فیصلے پر پیپلزپارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ صرف سینیٹ میں فائدے کی خاطر پیپلزپارٹی نے بلدیہ فیکٹری کے معاملے کو نظر انداز کردیا۔ عمران خان کے بعد سراج الحق نے بھی سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹنگ کا مطالبہ کیا۔ سراج الحق نے امریکا میں قتل کیے جانےوالے تین طالب علموں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انسانی حقوق کے چیمپن امریکا کے صدر نے واقعے پر افسوس یا مذمت کا اظہار تک نہیں کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...