Friday, October 23, 2020
Home Trending جماعت اسلامی قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف، محنت کشوں کے ساتھ...

جماعت اسلامی قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف، محنت کشوں کے ساتھ ہے، امیر جماعت اسلامی

    کراچی،         جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مزدوروں، محنت کشوں اور غریب عوام کے مسائل کے حل کے لیے جاگیر داروں اور سرمایہ داروں سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے ،غربت اور بدحالی کے شکار عوام کے دکھوں کا مداوا، سرمایہ دارانہ اورجاگیر دارانہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے بغیر ممکن نہیں ۔این ایل ایف نے مزدوروں اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے لیے مثالی جدوجہد کی ہے لیکن ابھی کرنے کا بہت کام باقی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے ادارہ نو ر حق میں نیشنل لیبر فیڈریشن اور اس سے ملحق یونینز اورٹریڈیونین کے عہدید اروں اور ذمہ داروں کے ایک اجلاس خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ ہماری حکومت اور پارلیمنٹ جاگیر داروں اورسرمایہ داروں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے ، 95فیصد وسائل پر ان ہی کا قبضہ ہے ،غریبو ں کے لیے علاج اورتعلیم کا کوئی انتظام نہیں ہے ،کارخانوں ،فیکٹریوں اور دیگر اداروں میں مزدورو ں اورغریب ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جارہاہے۔

انہوںنے کہا کہ این ایل ایف نے ہمیشہ اور ہر دور میں مزدور وں کے حق میں آواز اٹھائی ہے ۔ اس جدوجہد اورمزدور دوست تحریک کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے اوراپنے کام کے اندر وسعت پید ا کرنے کی ضرورت ہے ، ظالمانہ نظام کے خلاف منبرومحراب سے اورسیاسی وعوامی سطح پر بھی بھر پو ر آواز اُٹھا نے کی ضرورت ہے ۔ پی آئی اے ،اسٹیل ملز اور دیگر اداروں میں اپنی دعوت اور تنظیم کو مستحکم اوروسیع کیا جانا چاہیے جماعت اسلامی پی آئی اے ،پاکستان اسٹیل اورقومی اداروں کی نجکاری کے خلاف، محنت کشوں کے ساتھ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے...

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پھرتی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران سندھ پولیس اہلکار بروقت پہنچ گئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش...

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...