Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں جیالے ذوالفقار مرزاکے گھر کا گھراﺅ کرسکتے ہیں ، ارکان سندھ اسمبلی

جیالے ذوالفقار مرزاکے گھر کا گھراﺅ کرسکتے ہیں ، ارکان سندھ اسمبلی

SindhAssemblyBuildingNEWکراچی،سابق صوبائی وزیر ذوالفقار مرزا کی آصف علی زرداری پر تنقید بڑھی تو پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی بھی بول اٹھے۔ اراکین نے انہیں میڈم ذوالفقار مرزا بھی کہہ دیا۔ ساتھ ہی انہیں پیغام دیا کہ الزامات کا سلسلہ بند نہ ہوا تو کارکنان ان کے گھر کا گھیراؤ کرسکتے ہیں۔آصف علی زرداری کے دیرینہ ساتھی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی ان سے بغاوت، ناراضگی گلے شکوں سے شروع ہوئی پھر الزامات کے گولے داغے جانے لگے۔ پیپلز پارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی بھی قیادت کی حمایت میں میدان میں آگئے۔پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان سندھ اسمبلی طارق مسعود آرائیں، ممتاز جاکھرانی، مکیش کمار چاولہ اور امداد پتافی نے بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کی تو ڈاکٹر ذوالفقار مرزا پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ ممتاز جاکھرانی نے ذوالفقار مرزا کے نام کے ساتھ میڈم لگا دیا۔امداد پتافی نے ذوالفقار مرزا کو اپنے حلقہ سے الیکشن لڑنے کا چیلنج کیا ساتھ ہی ان کی اہلیہ اور بیٹے کے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...