Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں حافظ نعیم الرحمان کی ڈاکٹر مزمل ہاشمی سے ملاقات، غزہ ملین مارچ...

حافظ نعیم الرحمان کی ڈاکٹر مزمل ہاشمی سے ملاقات، غزہ ملین مارچ کی دعوت دی

hafiz-naeemکراچی،         جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کرکے انہیں ”غزہ ملین مارچ“ میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔ جماعة الدعوة کے زونل مرکز التقویٰ گلشن اقبال میں ملاقات کے موقع پر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کے علاوہ جماعة الدعوة کراچی کے رہنما شاہد محمود اور حافظ محمد امجد بھی موجود تھے۔

امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 اگست کا ”غزہ ملین مارچ“ پاکستان کا نمائندہ پروگرام ثابت ہوگا۔ جماعة الدعوة غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملین مارچ کو اپنا پروگرام سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکا کی شہ پر اول روز سے فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، لیکن اسرائیل پہلے کی طرح اب بھی اپنے لائحہ عمل میں ناکام رہے گا۔ مذہبی و سیاسی جماعتوں کا متحد ہوکر غزہ میں جاری اسرائیلی درندگی کے خلاف موثر آواز بلند کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے یقین دلایا کہ جماعة الدعوة 17 اگست کے ”غزہ ملین مارچ“ میں بھرپور انداز سے شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملین مارچ کی کامیابی کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں نہایت بے دردی سے مظلوم مسلمانوں کا قتل عام کرکے درندگی کی شرم ناک داستان رقم کی ہے۔ غزہ کے مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لیے مذہبی و سیاسی جماعتوں کا یک زباں ہونا دنیا کے لیے اہم پیغام ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جماعة الدعوة کے تہہ دل سے مشکور ہیں، جو اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہمارے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...