Friday, October 23, 2020
Home Trending حساس یونین کونسلوں میں پانچ روزہ پولیومہم جاری رکھنے کا فیصلہ

حساس یونین کونسلوں میں پانچ روزہ پولیومہم جاری رکھنے کا فیصلہ

Polioکراچی، شہر کی آٹھ انتہائی حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم جو 25 اپریل کو شروع کوئی تھی ختم ہوگئی، پانچ روز کی حا لیہ مہم میںدولاکھ29ہزار 723 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا جو مکمل کرلیا گیا۔ کمشنر کراچی کی زیر صدارت میں منعقدہ اجلاس میں تمام ٹائون ہیلتھ افسران نے اپنے اپنے ٹائونز میں حسا س یونین کونسلوں میں جاری مہم کی کارکردگی پیش کی اورانھیں اپنے اپنے علاقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ سو فیصد ٹارگٹ کے باوجود جو بچے پولیو کے قطرے سے پینے سے کسی بھی وجہ سے رہ گئے ہیں۔ ان پر توجہ دی جائے اور علما کرام اور کمیونٹی کے لوگوں کا تعاون حا صل کر کے انھیں پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔۔ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی کی نگر انی میں شروع کی جانے والی مہم کا نیا رائونڈ پانچ روز کے لئے اگلے ہفتہ پھر شروع کیا جا ئے گا تاکہ جو بچے رہ گئے ہیں ان تک رسائی حا صل کی جائے اور کمیونٹی اور مذہبی رہنمائوں سے مدد لے کر انھیں اس مہم سے مستفید کیا جا ئے اور انھیں پولیو کے قطرے پلائے جائیں اجلاس میں محکمہ صحت وانتظامیہ کے افسران،متعلقہ ٹائون ہیلتھ افسران نے شر کت کی۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ شروع کی جا نے والی مہم میں دو لاکھ29 ہزا723 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقر ر کیا گیا تھا۔کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو کی مہم کا مقصد ہر بچہ کو قطرے پلانا ہے اور کراچی سے سو فیصد پولیو کا خاتمہ کرنا ہے۔لہذا جو بچے رہ گئے ہیں انھیں قطرے پلانے کے لئے کمیونٹی کا تعاون حا صل کیا جائے اور اس بات کویقینی بنایا جائے کہ ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ جلد از جلد مکمل ہو اور کوئی بچہ پو لیوڈراپ پینے سے محروم نہ رہے۔کمشنرکراچی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے حساس یونین کو نسلوں میں پولیو کے خا تمہ کے لئے خصو صی ہدایات جاری کی ہیں او ر اس سلسلہ میں انتظامیہ ، محکمہ صحت اور پولیس کو حسا س یو نین کونسلوں میںپولیو کے خا تمہ کے لئے خصو صی ٹیم قائم کی ہے ۔ جو وزیر اعلی کی ہدایت کے مطابق ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ تک مہم جاری رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...