کراچی (رپورٹ: سلیم الیاس) شہر کی ابتر صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ گندگی اور گندے پانی نے پورے شہر کو مفلوج کر دیا ہے۔ اس صورتحال سے نجات حاصل کرنے اور سائیں سرکار کی غیرت کو جگانے کے لیے کراچی کے ایک شہری نے منفرد احتجاج شروع کیا ہے۔ اور کچرا کنڈیوں پر میوزک فیسٹیول شروع کر دیا ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی تصاویر لگا کر ڈھول کی تھاپ پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح کا ایک میوزک فیسٹیول جمعے کی شب بوہری بازار صدر میں بھی شروع کیا گیا، جہاں انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث پورا علاقہ کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگا ۔ شو کے انعقاد کرنے والے کا کہنا تھا کہ اس کامقصدبے حس حکومت کو اس جانب توجہ دلانا ہے۔ واضع رہے گزشتہ دنوں صدر ہی کے علاقے میں گٹرکے پانی میں فیشن واک کا بھی انعقادبھی کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا اور جدید دور میں شہریوں نے بھی احتجاج کے منفرد انداز اختیار کر لیے ہیں۔ اس سے قبل شہر میں گندگی کے خاتمے اور سیوریج کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے کئی مہمات جاری ہیں جن میں سےبہت مشہور ہوئی ہیں