Wednesday, October 21, 2020
Home Trending حکومت مزدوروں کے حقوق پر فوری توجہ دے، جسٹس محمد علی مظہر

حکومت مزدوروں کے حقوق پر فوری توجہ دے، جسٹس محمد علی مظہر

کراچی، لیبرعدالتوں کے ایڈمنسٹریٹو جج جسٹس محمد علی مظہر نے کہاہے کہ مزدور ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،مزدوروں کے حق میں فیصلے ہونے کے باوجود ان پر عملدرآمد نہیں ہورہا اس پر حکومت فوری طور پر توجہ دے تاکہ محنت کشوں کو ان کے حقوق میسر آسکیں۔وہ لیبر کورٹ نمبر 5کے تزئین و مرمت شدہ بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب میں انڈسٹریل ریلیشنز ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین احسن یعقوب ، صدر محمد ہمایوں ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری محمد رفیق ملک ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں لیبرکورٹس کے وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے مزید کہاکہ لیبرعدالتوں میں مزدوروں کی جانب سے دائرکردہ اپیلوں پر فیصلے تو ہوجاتے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا جس کی وجہ سے مزدور بے چارے بار بار عدالتوں کے چکر کاٹتے رہتے ہیںاگر وقت پر مزدوروں کے جائز حقوق ادا کردیے جائیں تو انھیں مزید پریشانی سے بچایاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی آر اے اے کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ چھٹیوں کے دوران لیبرکورٹس میں کوئی جج موجود نہیں ہوتا جبکہ لنک جج بھی نہ ہونے کی وجہ سے مقدمات التوا کا شکار رہتے ہیں وکلا کی اس درخواست پر سنجیدگی سے غور کیا جارہاہے امید ہے کہ ان کا یہ مطالبہ بھی پورا کرلیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی عمارت میں دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،اسپتال والے پہلے 50 ہزار مانگ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیل طلب کرلی آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ،ریسکیو کے مطابق دھماکہ 2 منزلہ عمارت میں ہوا,دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا،متعدد...