Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں حکومت معذور افراد سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے: ڈاکٹر فوزیہ...

حکومت معذور افراد سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

mazoorکراچی: عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ نے کہا ہے کہ معذور افراد بھی معاشرے کا حصہ ہیں جن کے آئینی اور قانونی حقوق کی پاسداری پورے معاشرے کا مشترکہ فریضہ ہے۔ انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر معذورافراد کے احتجاجی مظاہرے میں شریک ہو کر ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹرفوزیہ نے کہا کہ ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے وہ ان کے مسائل کا مکمل ادراک رکھتی ہیں۔ معذور افراد کے تمام مطالبات آئین و قانون کے عین مطابق ہیںاسلئے حکومت ان لوگوںسے کئے گئے تمام وعدے فی الفور پورے کرے اور بیت المال سے نہ صرف وظیفہ مقرر کیا جائے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ اس معاملے میں کسی قسم کی کرپشن نہ ہونے پائے۔انہوں نے کہا کہ معذور افراد کیلئے مختص سرکاری کوٹے کے مطابق انہیں نوکریاں فراہم کی جائیں اور آبادی میں تناسب کے مطابق اس کوٹے میں مزید اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذور افراد کو معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ تعلیم اور ہنر کے مواقع فراہم کرنا بھی تمام شہری، چاروں صوبائی اور وفاقی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے ۔ اس طرح انہیں کارآمدانسان بنا کر بے روزگاری کی شرح کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر معذور افراد کے نمائندے ناصر بھائی نے ڈاکٹر فوزیہ کی جانب سے اظہار یکجہتی اور حمایت کرنے پر عافیہ موومنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کی والدہ اور بیٹی سے کیا گیا وعدہ پورہ کرتے ہوئے حکومت قوم کی بیٹی کو وطن واپس لانے کیلئے فوری اقدامات کرے تاکہ عافیہ صدیقی کے ساتھ گذشتہ بارہ سال سے ہونے والی ناانصافی کا خاتمہ اور زیادتیوں کا ازالہ ہو سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...

ناگن چورنگی پانج گایوں میں آگ لگ گئی

ناگن چورنگی پانج گایوں میں آگ لگ گئی جمعہ کی صبح پل کے نیچے پارک یکے بعدیگرے پانچ گاڑیوں میں آگ لگ...

آرڈیننس کی واپسی تک خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آرڈیننس کی واپسی تک خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت...