Monday, October 26, 2020
Home Trending حکومت پاکستان غزہ کا محاصرہ ختم کرانے میں کردار ادا کرے، ڈاکٹرمزمل...

حکومت پاکستان غزہ کا محاصرہ ختم کرانے میں کردار ادا کرے، ڈاکٹرمزمل اقبال ہاشمی

Muzammil Iqbal Hashmiکراچی ، جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلانا امت مسلمہ پر قرض ہے۔ یہودیوں نے ہمیشہ اسلام اور مسلمانوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسولﷺ نے انہیں جزیرہ عرب سے نکالنے کی وصیت کی تھی۔ مذہبی و سیاسی جماعتیں فلسطین کے معاملے پر دو ٹوک موقف اختیار کریں۔ 17 اگست کے ”غزہ ملین مارچ“ میں جماعة الدعوة بھرپور انداز سے شرکت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان غزہ کا محاصرہ ختم کرانے میں کردار ادا کرے، اسلام آباد کا محاصرہ کرنے والے خود پیچھے ہٹیں گے۔ غزہ کے مظلوموں کی مدد کرنا عالم اسلام پر فرض بھی ہے اور قرض بھی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ اسرائیل کے لیے مہنگی ثابت ہوگی۔ حالیہ دنوں اسرائیلی افواج کا بڑے پیمانے پر نقصان ہو رہا ہے۔ غزہ کے مسلمانوں کی ثابت قدمی اسرائیل کو اپنی دفاع پر مجبور کرے گی۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری نے شرم ناک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ عالم اسلام کے مسلمان اسرائیلی جارحیت کے خلاف یک زباں ہوجائیں، مسلم ملکوں اور معاشروں کے اندرونی مسائل اللہ خود حل فرمائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ”غزہ ملین مارچ“ کی کامیابی کے لیے ہم جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مذہبی و سیاسی جماعتیں امت مسلمہ کے عظیم تر مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، انتشار کے خاتمے کے لیے اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...