Tuesday, October 20, 2020
Home Trending حکومت کو انقلاب اور مارچ کا پہلے علاج کرنا چاہیے تھا، رحمن...

حکومت کو انقلاب اور مارچ کا پہلے علاج کرنا چاہیے تھا، رحمن ملک

Rehman Malikکراچی ، پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان اور طاہرالقادری کو پرامن احتجاج کرنے دے۔ چند ماہ پہلے سے انقلاب اور مارچ کی باتیں ہورہی تھیں حکومت کو ان کا پہلے علاج کرنا چاہیے تھا۔ لندن سے واپسی پر کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے رحمان ملک نے کہا کہ احتجاج کر ناعمران خان اور طاہر القادری کا جمہوری حق ہے، حکومت عمران خان اور طاہر القادری کو پر امن احتجاج کر نے دے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ حکومت کو انقلاب اور مارچ کا پہلے علاج کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے طاہر القادری اور عمران خان سے اپیل کی کہ وہ اپنے کارکنوں کو پر امن رہنے کی ہدایت کریں۔ رات سے اب تک 4 افراد قتل ہو چکے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ حکومت مسئلے کا اے پی سی میں حل نکالے اور نواز شریف آگے آکرخود معاملے کو دیکھیں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کیلیے کردار ادا کرے گی۔ آصف زرداری نے انہیں تمام سیاسی جماعتوں سے ملنے کامینڈیٹ دیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...