کراچی، تھانہ حیدری مارکیٹ پولیس کی شاندار کارروائی منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث بین الصوبائی کینگ کے دو کارندے گرفتار کرلیے گئے
ترجمان ضلع وسطی پولیس کے مطابق امروز حیدری مارکیٹ پولیس نے دوران گشت ایک رکشہ میں سوار دو ملزمان بنام ضامن شاہ ولد پیر خطاب شاہ اور طفیل احمد ولدعمر دراز کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 32 کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے، ملزمان رکشے میں چرس چھپا کر سپلائی کے لئے جا رہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔