Monday, October 26, 2020
Home Trending 2016ءانتخابات کا سال ہوگا، منظور وسان

2016ءانتخابات کا سال ہوگا، منظور وسان

manzoor-hussain-wassanموسم سرما کی آمد کے ساتھ ساتھ ملک کا سیاسی درجہ حرارت کم ہورہا ہے اب اسلام آباد کے دھرنوں کی اہمیت نہیں رہی ۔ عید الاضحی سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے اختتام پذیر ہو جائیں گے جبکہ عمران خان کا دھرنا مختلف شہروں میں جلسوں کی صورت اختیار کرجائے گا ۔ خواب دیکھا ہے کہ 2016ءانتخابات کا سال ہوگا اور یہ انتخابات 70 ءکے بعد سب سے زیادہ صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور حسین وسان نے جمعرات کو اپنے دفتر میں  کارکنان کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔

۔انہوں نے اس مزید کہا کہ سیاسی معاملات سیاسی دانش سے حل کئے جاتے ہیں اور ملک کی پارلیمانی اور جمہوری قوتوں نے اعلیٰ سیاسی تدبر اور فہم و فراست کا مظاہرہ کرکے دھرنے اور احتجاج کا سیاسی حل ڈھونڈنے کی روش اختیار کی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا سیاسی شعور بہت بلند ہے اور عوام نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے حق میں رائے دی ہے ۔ لہذا ملک میں غیر جمہوری قوتوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی مسکن دھماکا, جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی: گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قريب عمارت میں دھماکے کا ايک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے...

سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا سے متعلق اپنے وڈیو بیان مین کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران...

نیب نے سندھ حکومت کو 224 ملین سے زائد کی رقم حوالے کر دی

چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے...

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...