Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت خواتین کا عالمی دن: کراچی میں لیڈی پولیس کیلئے خصوصی تقریب

خواتین کا عالمی دن: کراچی میں لیڈی پولیس کیلئے خصوصی تقریب

women police1کراچی: دنیا بھر کی طرح کراچی میں بھی گزشتہ روز خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ اس موقع پر خواتین پولیس اہلکاروں کے لیے بھی خاص پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں لیڈی پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ کراچی وومن پولیس کی جانباز اہلکار جن کے لیے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے والی ان اہلکاروں کے حوصلے بھی بلند ہیں، جب ہی تو دہشت گردی اور ٹارگیٹ کلنگ سے متاثر شہر قائد میں انہیں اعلی عہدے بھی دیے گئے ہیں۔ اپنے فرائض ذمے داری سے انجام دینے والی ان خواتین اہلکاروں نے اپنی مہارت اور صلاحیت کا لوہا منوایا ہے، اسی لیے آیڈیشنل آئی جی کراچی بھی انہیں مستقبل میں مزید عہدے دیے جانے کے حق میں ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب پہلی بار منظم طریقے سے منعقد کی گئی، جس سے ایک جانب خواتین کے حقوق اجاگر ہوتے ہیں، وہی دوسری جانب پولیس میں لیڈی پولیس اہلکاروں کے حوصلے بھی بلند ہوتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...