کراچی؛ ایم اے جناح روڈ پر واقع داود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی کے طلبا انتظامیہ پر برس پڑھے ، انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کے باعث آن لائن کلاسز میں حصہ لینے میں شدید مشکلات درپیش، داود یونیورسٹی کے طلبا کہاکہنا تھا عالمی وبا کے باعث ماضی میں ہماری پڑھائی شدید متاثر ہوئی ہے انتظایہ کی جانب سے آن لائن کلاسز کے سلسلے کا آغاز ہمارے لئے ناقابل قبول ہے، کچھ طلبا باآسانی آن لائن کلاسز میں حصہ لینے میں کامیاب ہیں لیکن کچھ طلبا کو انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، طلبا کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز کی بنا پر ہم سے فیزیکل امتحانات لئے جارہے ہیں ، ہماری بھرپور کوششیں کرنے کے باوجود ہم امنتحانات میں حصہ لینے سے قاصر ہیں، ہماری یونیورسٹی انتظامیہ سے درخواست ہے فیزیکل امتحانات کو ملتوی کیا جائے یا ہمیں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ ہر طلبا آنلائن کلاسز میں حصہ لینے میں کامیاب ہو اور فزیکل امتحانات کی تیاری کر سکے