Monday, October 26, 2020
Home Trending دشمن جتنی بھی سازشیں کرلیں، پاکستان ختم نہیں ہوسکتا، روئف اختر فاروقی

دشمن جتنی بھی سازشیں کرلیں، پاکستان ختم نہیں ہوسکتا، روئف اختر فاروقی

ParchamKushaiRaufAkhterFarooquiکراچی، ایڈمنسٹریٹر کراچی رﺅف اختر فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستا ن ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے کیونکہ یہ قدرت کا تحفہ ہے جو ملک اسلام کے نام پر بنا ہو اسے کبھی بھی ختم نہیں کیا جاسکتا چاہے دشمن جتنی بھی سازشیں کرلے۔

ہم سب کو اس ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا اور جب ملک کی ترقی کی بات آتی ہے تو کراچی کی ترقی کی بات کی جاتی ہے کیونکہ کراچی پاکستان کا چہرہ ہے اور یہ وہ شہر ہے جو 70 فی صد ریونیو ملک کو دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کی صبح سو ک سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہریوں کی جانب سے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ان کے ہمراہ میٹرو پولیٹن کمشنر سجاد حسین عباسی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

بعد ازاں سوک سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب کے فوری بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی  روئف اختر فاروقی عباسی شہید اسپتال پہنچے اور مریضوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ان میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے، اس موقع پربلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بینڈ پر خوبصورت ملی دھنیں پیش کیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایجوکیشن لوکل باڈیزونگ کے اسکولوں کے بچوں نے مشترکہ طور پر بنایا گیا 125 فٹ لمبا اور 70 فٹ چوڑا قومی پرچم بھی لہرایا، علاوہ ازیں جشن آزادی کے موقع پر بلدیاتی اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، بلدیہ شرقی، غربی، ملیر جنوبی، کورنگی اور وسطی میں مرکزی دفاتر میں پرچم کشائی کی گئی اور ملک کی بہتر وسلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...