Tuesday, October 27, 2020
Home Trending دونوں جماعتیں مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائیں، آصف علی زرداری

دونوں جماعتیں مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائیں، آصف علی زرداری

president-asif-ali-zardariکراچی، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کسی صورت سول نافرمانی تحریک کی متحمل نہیں ہوسکتی، دونوں جماعتوں کو ضد ختم کرکے مذاکرات کے عمل کوآگے بڑھانا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں سیاسی جماعتیں اپنی اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کسی صورت میں سول نافرمانی تحریک کی متحمل نہیں ہوسکتی، دونوں سیاسی جماعتوں کو اپنی ضد ختم کرکے مذاکرات کے عمل کوآگے بڑھانا ہوگا اور غیر آئینی طریقے سے اپنے مطالبات کو منوانا جمہوریت کےلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور عمران خان کو بات چیت کے عمل کو بند نہیں کرنا چاہئے، افہام و تفہیم سے مسائل کا حل نکالیں۔انہوںنے کہاکہ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان عوام اور جمہوریت کی خدمت نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...