Thursday, October 29, 2020
Home Trending دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ فوری منسوخ کرنیکا حکم

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ فوری منسوخ کرنیکا حکم

smoke vehicleکراچی، سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے سیکٹرئری ٹرانسپورٹ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے اور ان کے روٹ پرمٹ منسوخ کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عدالت نے حکم دیا کہ عدالت نے سیکٹرئری ٹرانسپورٹ کو احکامات جاری کیے تھے تاہم عدالت کے روبر وکوئی جواب داخل نہیں کیا گیا۔ سیکٹرئری ٹرانسپورٹ عدالتی احکامات پر سختی کے ساتھ فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے شہر میں آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے اور سٹرکوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کردیئے جائیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عدالت نے سیکٹرئری ٹرانسپورٹ کو حکم دیا کہ وہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرکے 3ہفتوں میں رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کریں اور آئندہ سماعت پر ڈپٹی سیکٹرئری ٹرانسپورٹ سے کم عہدے کے کسی افسر کو عدالت میں نہ بھیجا جائے۔ واضح رہے کہ محمد رمضان خان نامی شخص نے 2010میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ایک خط کے ذریعے درخواست ارسال کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ شہر میں چلنے والی اکثرگاڑیوں کی حالت ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے ملازمت پیشہ افراد اُنہیں گاڑیوں میں اپنے دفتروں میں جاتے ہیں ناکارہ گاڑیاں ہونے کے باعث ان کے کپڑے تک پھٹ جاتے ہیں جو ان کے لئے باعث شرم ہے۔ان گاڑیوں کے دھواں چھوڑنےپر ڈمہ ، ٹینشن ، الرجی جیسی بیماریوں عام ہو گئی ہیں اکثر گاڑیوں میں بریک ، لائٹ نہیں ہوتیں جس کے باعث حادثات روزانہ کے معمول بن گئے ہیں۔مذکورہ درخواست کو عدالت نے آئینی درخواست میں تبدیل کرتے ہوئے کارروائی کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...