Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

ذوالفقارمرزا نے نجی فوج بنارکھی ہے، آئی جی سندھ

IG-Police-Sindh_ghulam-haider-jamali کراچی، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر صوبائی داخلہ ذوالفقار مرزا نے اپنی فوج بنا رکھی ہے جس میں خواتین سمیت جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں ذوالفقارمرزا کی سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ذوالفقارمرزا کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے جب کہ سابق صوبائی وزیر کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کو بھی سیکیورٹی کے لئے 4 پولیس اہلکار فراہم کئے گئے لیکن انہوں نے پولیس سیکیورٹی لینے سے انکار کردیا۔ ذوالفقار مرزا نے اپنے دور وزارت میں بیوی اور بیٹے کے نام پر ممنوعہ بور کے متعدد لائسنس جاری کئے، انہوں نے سیکڑوں افراد پر مشتمل اپنی نجی فوج بنا رکھی ہے جس میں جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ آئین کےآرٹیکل 256 کےتحت کسی کو نجی فوج رکھنے کی اجازت نہیں لہذا عدالت اس کا نوٹس لے اور ذوالفقار مرزا کو ان کا مسلح دستہ ختم کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔

Open chat