Saturday, October 31, 2020
Home Trending رات کے اوقات میں پو لیس پیٹرولنگ کو یقینی بنا یا جائے...

رات کے اوقات میں پو لیس پیٹرولنگ کو یقینی بنا یا جائے ،کمشنر کراچی

Malir FlyOver Meeting News Pix01= 22-08-2014کراچی ، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کہا ہے کہ پانی اور بجلی کے حوالے سے شہر میں عوام کے دھرنے کی صورت میں ڈپٹی کمشنر ز دفاتر سے نکل کر فور ی طور پر دھرنے دینے والے عوام اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں اور مسائل حل کیلئے اپنا کردار اداکریں اور حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کریں تاکہ اداروں پر عوام کا اعتماد بلند ہو اور حکومت کی نیک نا می میں بھی اضافہ ہو ۔ ان خیا لات کا اظہا ر انھو ں نے شہر میں جا ری ترقیاتی منصوبو ں کی رفتار کا جا ئیزہ لینے کے سلسلے میں کمشنر آفس میں منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کے مو قعہ پر کیا ۔اجلاس میں ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈوپلمنٹ کمشنر آفس سید محمد شکیب ۔ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی۔ اسسٹنٹ کمشنر ائیر پو رٹ سحر افتخار۔ اسسٹنٹ کمشنر مراد میمن ۔ پروجیکٹ ڈائر یکٹر ز ۔کنسلٹس کنٹریکٹرز ۔کے ایم سی ۔K الیکٹرک ۔پو لیس ۔ٹریفک پو لیس سمیت دیگرمتعلقہ افسران بھی شریک تھے۔کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنر ز K الیکٹرک کے واجبا ت کی وصولیا بی کے سلسلے میں جن سے بٹری تعداد میں عوام متاثر ہو تے ہیں اور امن وامان کا مسئلہ ہو تاہے ان کے مسائل کو حل کروانے میں K الیکٹرک سے تعاون اور ان کی مدد کرینگے۔ انھوںنے کہا کہ شہر میں جا ری عوامی اہمیت کے ترقیاتی منصوبو ں سے متعلقہ انجینئرز اور دیگر افراد کی سیکو ریٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیئے جائیں جبکہ رات کے اوقات میں جا ری پر وجیکٹ کے گرد رات کے وقت پولیس پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبو ں کو بلا تعطل وقت مقررہ پر مکمل کرنے کو یقینی بنا یا جا سکے ۔کمشنر کراچی نے اس سلسلے میں تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ سیکوریٹی کے حوالے سے اقدامات کو یقینی بنا ئیں ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ تعمیراتی منصوبو ں کی رفتار کا جا ئیزہ لینے کے سلسلے میں حکومت کی ہدایت پر ہر ہفتے منصوبوں کے ساتھ اجلاس کیا جا تا ہے ،منصوبو ں کے متعلقین کے ساتھ اجلاس کیا جا تاہے منصوبو ں کے حوالے سے کسی بھی متعلقہ کمپنی کو مشکلات یا پر یشانی ہو تو وہ اجلاس میں بیان کریں مگر منصوبو ں کی تکمیل کے قریب کسی بھی قسم کا حیلہ بہانا ہر گز قبول نہیں کیا جا ئیگا۔منصوبو ں کو ہر حال میں مقررہ اوقات میں مکمل کرنا ہے تاہم انتظامیہ اس سلسلے پروجیکٹس سے متعلقہ تمام افراد کی پر یشانیوں کو دور کر نے کے سلسلے میں تعاون کیلئے ہر وقت تیار ہے ۔تعمیر ی منصوبو ں کی تاخیرکے باعث شہریوں کے آرام کو خراب اور پر یشان ہر گز نہیں ہو نے دیا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...