Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ’روئی اڑنے لگی‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں قیمتوں میں 100 روپے کا...

’روئی اڑنے لگی‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں قیمتوں میں 100 روپے کا اضافہ

cotton1کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمت میں اچانک تیزی غالب ہوگئی ہیں۔ پاکستان کی کاٹن مارکیٹس میں گزشتہ تین یوم کے دوران فی من روئی کی قیمت مجموعی طورپر100 روپے کے اضافے سے5600 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جوگزشتہ 8 ماہ کی بلند ترین سطح ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چین اور بھارت میں بھی گزشتہ چند روز سے تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ چیئرمین کاٹن جنرزفورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان میں غیر موزوں موسمی حالات کے باعث کپاس کی نئی فصل کی بوائی میں 4 سے 5 ہفتوں کی متوقع تاخیر اور روئی کے موجودہ اسٹاک غیر ملکی ٹیکسٹائل ملز کی ضروریات سے کافی کم ہونے کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کے باعث کراچی کاٹن ایسوسی ایشن میں بھی گزشتہ روز روئی کے اسپاٹ ریٹ 50 روپے فی من اضافے کے بعد 5ہزار 350 روپے فی من تک پہنچ گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...

ڈیفنس، پی ٹی سی ایل کی کیبل چوری کرنےوالے 7 ملزمان گرفتار

کراچی: ڈیفینس پولیس نے دوران گشت فیز ٹو سن سیٹ ایونیو کے قریب سے پی ٹی سی ایل کی سرکاری کیبلز چوری...