Friday, October 23, 2020
Home کھیل رواں سال پاک بھارت مختصر سیریز کی راہ ہموار ہونے لگی

رواں سال پاک بھارت مختصر سیریز کی راہ ہموار ہونے لگی

Pak Indian Cricketکراچی، رواں سال پاک بھارت مختصر سیریز کی راہ ہموار ہونے لگی،3ہفتے بعد دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریز کی ملاقات میں چند ون ڈے اور ٹوئنٹی20میچز کیلیے پیش رفت کا امکان روشن ہے، روایتی حریفوں کے مابین مقابلے بھارت یا یو اے ای میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال پاک بھارت مقابلوں کیلیے کرکٹ بورڈز کی بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے ،اگر مصروفیات کے سبب ایسا ممکن نہ ہوسکا تو دونوں ملکوں کی ٹیموں کے مابین چند ون ڈے اور ٹوئنٹی 20میچز کی یہ سیریز آئندہ سال کے آغاز میں بھی شیڈول کی جاسکتی ہے،دوستی کی فضا پروان چڑھانے کیلیے دونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ 3ہفتے بعد اسلام آباد میں ملاقات کررہے ہیں، اس دوران کرکٹ معاملات پر بھی پیش رفت متوقع ہے۔ بی سی سی آئی ذرائع نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کی اپنے ہم منصب نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد سے دونوں بورڈز باہمی مقابلوں کے حوالے سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، مجوزہ مختصر سیریز بھارت میں کرائی جاسکتی ہے۔

دوسری صورت میں یو اے ای کا آپشن بھی موجود ہوگا، میزبانی کا موقع ملا تو ایک میچ دہلی میں ضرور رکھا جائے گا، اس موقع پر دونوں ممالک کے سیاسی رہنما بھی آئیں گے،ہوسکتا ہے کہ وزرا اعظم بھی موجود ہوں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہاکہ کرکٹ امن کے فروغ میں اہم کردار اد کرسکتی ہے،کھیلوں کے تعلقات کی بحالی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، البتہ یہ معاملہ خارجہ سیکرٹریز کی میٹنگ کے دوران زیر غور لایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے سابق پاکستانی کپتان ظہیر عباس نے کہاکہ چند روز قبل میں بطور مینجمنٹ کمیٹی رکن پی سی بی میں موجود تھا، اس دوران مختصر پاک بھارت سیریز کی بات ہو رہی تھی،ایشین بریڈ مین نے کہا کہ پاک بھارت مقابلے ہمیشہ ہی توجہ کا مرکز بنتے ہیں،باہمی سیریز کا سلسلہ جلد شروع ہونا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی کیلئے پانی سپلائی کے منصوبے کے فور کی ذمہ داری واپڈا کے سپرد

کراچی کے لئے پانی سپلائی کے منصوبے کی ذمہ داری واپڈا کے سپرد کر دی گئی، چیئرمین واپڈا نے کہا کہ حکومت...

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...