کراچی، کمرے میں لگے ہلکے پردوںکا صرف یہ فائدہ ہی نہیں کہ یہ آپ کو جلدی اٹھنے میں مدد دیں گے بلکہ یہ آپ کو موٹا بھی کر سکتے ہیں ۔حال ہی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ روشن کمرے میں سونے کی وجہ سے خواتین میں موٹاپے کا کظرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔
ایک لاکھ 13ہزار خواتین پر کی جانے والی اسٹڈی کے مطابق چھاتی کے سرطان کی سب سے بڑی وجہ موٹاپا ہے۔ اسٹڈی میں شامل دی انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ریسرچ ین لندن کی پروفیسر انتھونی سورڈلو کا کہنا ہے کہ میٹا بولزم پر کئی عناصر اثر انداز ہوتے ہیں جن میں سونے اورچلنے سمیت جسم پر پڑنے والی روشنی بھی شامل ہے ، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق میںیہ بات خصوصی اہمیت کی حامل رہی کہ رات کوسوتے وقت جسم پر پڑنے والی روشنی موٹاپے کا خطرہ کئی گنا بڑھا دیتی ہے۔
ایک اور تحقیق میں یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ رات کو سوتے وقت جسم پر پڑنے والی روشنی ڈپریشن اور بدمزاجی کا سبب بھی بنتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ابھی یہ بھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ مکمل اندھیرے میں سوکر موٹاپے سے بچا جا سکتا ہے ۔