Wednesday, October 21, 2020
Home Trending رینجرز مقابلہ، 3 دہشت گرد، 2 زخمی حالت میں گرفتار

رینجرز مقابلہ، 3 دہشت گرد، 2 زخمی حالت میں گرفتار

rangersکراچی، منگھو پیر میں رینجرز نے مقابلے میں تین دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ کراچی کا علاقہ منگھو پیرجہاں رینجرز نے کی، ایک اور کامیاب کارروائی کی گئی۔ اجتماع گاہ کے قریب رینجرز نے خفیہ اطلاع پرٹارگیٹڈ آپریشن شروع کیا۔

علاقے میں چھپے ہوئے دہشتگردوں نے رینجرزکے محاصرے سے نکلنے کیلئے شدید فائرنگ کی۔جس کے بعد مزید نفری طلب کی گئی۔فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے،دو دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے جبکہ ایک دہشتگرد فرارہوگیا۔۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی میں رینجرز کا ایک سپاہی بھی زخمی ہوا۔دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ جو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور رینجرز ہیڈکوارٹر پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔کارروائی میں دہشت گردوں کے قبضے سے تین پستول، سات دستی بم، خودکش جیکٹ اور بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔