Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم لیاری، رینجرز کا سرچ آپریشن، سرور بلوچ کے 5 ساتھی گرفتار، اسلحہ...

لیاری، رینجرز کا سرچ آپریشن، سرور بلوچ کے 5 ساتھی گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

Ranger-in-Karachiکراچی،         رینجرز نے لیاری میں آپریشن کے دوران سرور بلوچ کے 5 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی جبکہ رینجرز نے خاموش کالونی سے جمیل چھانگا کے ساتھ مراد عرف ڈان کو پکڑ لیا، ملزم نے 8افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ واقعات کے مطابق رینجرزکی بھاری نفری نے سنگو لین افشانی گلی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے لیاری گینگ وار عذیر گروپ کے کمانڈر سرور بلوچ کے 5کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے جبکہ رینجرز نے دوسری کارروائی میں گلبہار کے علاقے گولیمار خاموش کالونی سے گینگ وار ملزم جمیل چھانگا کے قریبی ساتھی مراد عرف ڈان کو گرفتار کرلیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس اہلکار کے قتل سمیت 8افراد کے قتل میں ملوث ہے جبکہ ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...