Wednesday, October 28, 2020
Home Trending زمینوں پر قبضے میں پولیس ملوث ہے، گرفتار ٹارگٹ کلرز کا انکشاف

زمینوں پر قبضے میں پولیس ملوث ہے، گرفتار ٹارگٹ کلرز کا انکشاف

crimeکراچی، شہر میں گرفتار ٹارگٹ کلرنے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ مضافاتی علاقوں میں زمینوں پر قبضے میں پولیس بھی ملوث ہیں۔ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے دوران 50 ہزار سے زائد ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی میں خواجہ اجمیر نگری پولیس کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر عدنان نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ 14 افراد کی قتل میں گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں زمینوں پر قبضے میں پولیس ملوث ہے۔ پولیس اہلکاروں کو ہر پلاٹ کے 2 ہزار روپے دیتے تھے۔ موبائل فون پر قتل کے لیے اس کو دیکھنا ہے کا کوڈ استعمال کرتے تھے۔ ملزم کے اعتراف کے بعد ایک پولیس اہلکار دانش کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتاریوں اور جرائم کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 20 ماہ کے دوران2429 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ 767 کاروباری افراد کو بھتے کی پرچیاں بھی ملیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 343 شہریوں کو تاوان کے لئے اغوا کیا گیا۔ آپریشن کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 50 ہزار 222 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ قتل اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 1279 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...