Thursday, October 29, 2020
Home Trending سات ہزار اساتذہ انصاف کیلئے دھکے کھانے پر مجبور

سات ہزار اساتذہ انصاف کیلئے دھکے کھانے پر مجبور

27222471.cmsکراچی، شہرقائد کے ساڑھے سات ہزار اساتذہ انصاف کے لیے دھکے کھانے پر مجبور،تاحال ان کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ دو سال سے مختلف اسکولوں میں تعینات اساتذہ تاحال تنخواہ سے بھی محروم ہیں۔ متاثرین کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ سے جلد فیصلہ سنانے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابقہ دور میں محکمہ تعلیم کراچی میں بھرتی ہونیوالے تقریبا ساڑھے سات ہزار سے زائد اساتذہ تنخواہوں کے حصول کے لیے تاحال در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ سندھ حکومت نے بھرتیاں جعلی قرار دے کر تنخواہیں دینے سے انکار کر دیا ہے۔

جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جاری کیس نمبر3484/2013 کا فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔متاثرہ اساتذہ نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کیس کا فیصلہ جلد از جلد سنا دیں کیوں کہ غریب اساتذہ کو دو سال سے تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں جس کے سبب ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔ہزاروں اساتذہ کو سیاسی اختلافات کے بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...