Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے

فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق محمود آباد ٹی پی ٹو گرائونڈ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ  مزمل...

کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق،2 لاشیں ملی

مختلف علاقوں سے 2 لاشیں ملی، جبکہ کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، ذرائع کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 21 سے محمد...

اشتعال انگیز تقاریر، فاروق ستار،وسیم اختر ،روف صدیقی بری

اشتعال انگیز تقاریر کیس کا فیصلہ ،ڈاکٹرفاروق ستار، وسیم اختر، رئوف صدیقی اور قمر منصور کو بری کردیا گیا، ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ...

نعمت رندھاوا قتل کیس، ملزمان کو عمر قید کی سزا

نعمت علی رندھاوا قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا، ملزمان کاظم عباس اور نعمان کو عمر قید کی سزا،2،2 لاکھ کا جرمانہ اور جائیداد...

سارک خطے کیلیے ورچوئل کرنسی اور نظام ادائیگی پر اتفاق

saarc currency1کراچی: سارک پیمنٹس کونسل کے سولہویں اجلاس میں ورچوئل کرنسی اور سارک خطے کے لیے واحد ہم آہنگ ادائیگی کے نظام کے تصور پر غور وخوض کیا گیا۔ حال ہی میں لاہور میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر اور کونسل کے چیئرمین قاضی عبدالمقتدر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں سارک ممالک کے مرکزی بینکوں کے وفود نے شرکت کی۔ سارک پے منٹ انیشیٹو کا آغاز سارک فنانس گروپ کے مرکزی بینک کے گورنروں کے زیر اہتمام 2007 میں ہوا تھا جس کا بنیادی مقصد سارک خطے کے ادائیگی اور چکتائی کے نظاموں (پی ایس ایس) کو مضبوط بنانا ہے تا کہ سارک خطے میں ایک مستعد، متحرک، مستحکم اور مرتکز پی ایس ایس کے قیام میں سہولت مل سکے۔ کونسل کے اجلاس کے بعد ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں فنانشیل مارکیٹ انفرااسٹرکچر کے اصولوں (پی ایف ایم آئی) ان کے نفاذ اور ریٹیل ادائیگیوں کے نظام سے متعلق مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی۔بینک فار انٹرنیشنل سیٹل منٹس سے تعلق رکھنے والے بازل کی ادائیگیوں و مارکیٹ انفرااسٹرکچر کی کمیٹی کے رکن عمر فاروقی نے پریزینٹیشنز دیں۔ ان نئے موضوعات میں وسیع تر شرکت اور رسائی بڑھانے کے لیے اسٹیٹ بینک ہیڈ آفس کو بھی ویڈیو لنک کے ذریعے سیمینار سے منسلک کیا گیا تھا جس کے بعد مباحث اور سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا۔سارک پے منٹس کونسل کے وفود کے لیے اگلے روز دو ورکشاپس منعقد کی گئیں۔ ان میں سے ایک مالی شمولیت میں دائیگیوں کے نظاموںکے کردار اور دوسری سارک خطے میں فنانشیل مارکیٹ انفراسٹرکچر کے متعلق تھی۔

Open chat