Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے سانحہ بلدیہ کی دوسری برسی پائلر کے زیر اہتمام کل منائی جائیگی...

سانحہ بلدیہ کی دوسری برسی پائلر کے زیر اہتمام کل منائی جائیگی

Baldiafactoryfireپائلر اور سول سوسائٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ کی دوسری برسی 11 ستمبر (کل) منائی جائے گی۔پائلر کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ اس موقع پر مزدور تنظیمیں بھر پور اتحاد کا مظاہرہ کریں ۔ ملک کے ہزاروں صنعتی اداروں میں مزدوروں کے تحفظ کے لئے خاطر خواہ اقدامات کا نہ ہونا با عث تشویش ہے ۔ سندھ حکومت فیکٹری قوانین کے تحت تمام صنعتی اداروں کو اصول وضوابط پر عملدر آمد کرانے کے لئے کوششیں کرے ۔ان خیالات کا اظہار پائلر کے کرامت علی ، ایچ آر سی پی کے اسد اقبال بٹ ، مزدور رہنماءحبیب الدین جنیدی ، نازیہ ریحان ، ریحانہ حکیم سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

کرامت علی کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ علی انٹر پرائز گارمنٹ فیکٹری کے بعد ذ مہ داران کو سزا کا عمل حکومت وقت کی نا اہلی اور قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے۔ سابق وزیر اعظم کی جانب سے فیکٹری مالکان کے خلاف اقدام قتل کے الزامات کو ایف آئی آر سے خارج کرنے کے احکامات جاری کرنا بھی اس سلسلے کی ایک کڑی تھی مگر ہائی کورٹ نے ہماری درخواست پر اس پر عملدرآمد روک دیا تھا لیکن کیس کے متعلق مزید پیشرفت نہ ہونے کی وجہ سے متعلقہ افراد و مالکان سزا سے مبرا ہوکر آزادی سے گھوم پھر رہے ہیں۔حکومت سندھ نے آئی ایل او اور و دیگر اداروں کی تعاون سے سانحے کے بعد فیکٹریوں میں صحت و سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لےے مختلف اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال 11 ستمبر کو دوسالہ برسی کے موقع پر پائلر و دیگر ساتھی تنظیموں نے کئی پروگرام ترتیب دیے ہیں۔ اس دن متاثرخاندانوں اور مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کے لیے پریس کلب کے بیک یارڈ میں ایک جلسہ منعقد کیا جا ئے گا جس میں متعلقہ خاندانوں کے افراد کے علاوہ مزدور یونینوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے کارکن بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ مغرب کے وقت آرٹس کونسل میںایک اسپیشل پروگرام و شمع جلانے کی تقریب منعقد ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...