Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم سانحہ طاہرہ پلازہ کے تین ملزم گرفتار، ترجمان رینجرز

سانحہ طاہرہ پلازہ کے تین ملزم گرفتار، ترجمان رینجرز

Colonal-Tahir320x180رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران سانحہ طاہر پلازہ میں ملوث 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران سانحہ طاہر پلازہ میں ملوث 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں محمد علی قریشی عرف درندہ عرف کالا عرف کن کٹا، نعیم اور شمس شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دوران تفتیش طاہر پلازہ میں کیمیکل چھڑک کر آگ لگانے کا اعتراف کرلیا ہے اور ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جب کہ ایک ملزم نعیم لائنز ایریا کا سابق یوسی ناظم ہے۔
واضح رہے کہ 9 اپریل 2008 کو سٹی کورٹ کے قریب واقع طاہر پلازہ میں کیمیکل چھڑک کر آگ لگائی گئی تھی جس میں 2 خواتین سمیت 6 افراد زندہ جل گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...