Saturday, October 24, 2020
Home Trending سبزی منڈی: پلاٹ،نالے اورپولیس چوکی کی زمین بیچ دی گئی

سبزی منڈی: پلاٹ،نالے اورپولیس چوکی کی زمین بیچ دی گئی

new fruit vegetable market sabzi fruit mandi1کراچی: ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی شاہنواز کتریو نے سبزی منڈی میں کمرشل پلاٹ، نالے اور پولیس چوکی کی زمین بیچ دی۔ غیر قانونی طور پر الاٹمنٹ کے چالان جاری کرنے اور وزیر زراعت کے نام پر کرپشن کرنے پر محکمہ زراعت نے ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی شاہنواز کتریو کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیدیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے نجی ادارے ایکسپریس کی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق شاہنواز کتریو نے فروٹ سیکشن میں پولیس چوکی، نالے کی زمین، کینٹین کی زمین الاٹ کرنے کے ساتھ کمرشل دکانیں بھی غیرقانونی طور پر الاٹ کردیں شاہنواز کتریو نے اس معاملے پر محتسب کے احکام بھی نظر انداز کردیے ان شکایات پر منڈی کے تاجروں نے صوبائی وزارت تجارت سے رجوع کیا اور وفد نے سیکریٹری زراعت سے ملاقات کرکے صورتحال سے آگاہ کیا کہ منڈی میں گاڑیوں کی انٹری فیس کی مد میں یومیہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا غبن جاری ہے۔ سبزی منڈی کے تاجروں کے وفد نے گزشتہ روز سیکریٹری زراعت شاہد گلزار شیخ سے ملاقات کرکے ایڈمنسٹریٹر شاہنواز کتریو کی کرپشن سے آگاہ کیا جس پر سیکریٹری زراعت نے وزیر زراعت کی ہدایت پر شاہنواز کتریو کی معطلی کا حکم جاری کردیا ،سبزی منڈی تاجروں کے مطابق منڈی میں کرپشن عروج پر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ڈی آئی جی سی آئی اے کو ایڈیشنل آئی جی کا اضافی چارج مل گیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور 14 روز کےلئے قرنطینہ میں چلے جانے...

اسٹیل ٹائون میں پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی 10 گرفتار

کراچی، پولیس اسٹیل ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون،10 افراد گردفتار،، پولیس کے مطابق گرفتار کرئے گئے افراد غیر...

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو کورونا ہوگیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، پولیس زرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے جمعہ...

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...