Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے سرسید یونیورسٹی میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ ۲۲ستمبر ہے

سرسید یونیورسٹی میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ ۲۲ستمبر ہے

Sir-Syed-University-Karachiکراچی، سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلوں کا عمل شروع ہو چکا ہے اور دس شعبوں میںداخلے کے لیئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ سرسید یونیورسٹی کے چانسلر انجینئر محمد عادل عثمان نے یونیورسٹی کی روایت کے مطابق ہمیشہ کی طرح اس سال بھی داخلوں کے عمل کو شفاف بنانے پر زور دیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ22ستمبر کے بعد داخلہ فارم بالکل وصول نہ کئے جائیں کیونکہ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع قطعی ممکن نہیں ہے۔

داخلے کے عمل کی پروگریس کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک میٹنگ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید جاوید حسن رضوی نے بتایا کہ اس سال سرسید یونیورسٹی کا رجحان ٹیسٹ 28ستمبر کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا۔ انھوں نے انتظامات پر گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرسیدیونیورسٹی میں ہمیشہ کی طرح اس سال بھی داخلے مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید جاوید حسن رضوی نے سیکوریٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://www.ssuet.edu.pk سے بھی ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکتا ہے اور اسے بھر کر جمع کرایا جا سکتا ہے۔

سرسید یونیورسٹی میں داخلے کے خواہشمند طلباءیونیورسٹی کی برانچ کے علاوہ بُرج بنک کی دیگر برانچوں سے بھی پراسپکٹس حاصل کر سکتے ہیں۔سرسیدیونیورسٹی کا شمار اعلیٰ معیار تعلیم کے باعث پاکستان کی ممتاز جامعات میں ہوتا ہے اور یہاں قابل اور تجربہ کار اساتذہ تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔سر سیدیونیورسٹی کا دنیاکی بہترین جامعات سے الحاق ہے اور سرسید یو نیورسٹی کے طلباءکو اہم مغربی جامعات میں کریڈٹ ٹراسفر کی سہولت بھی حاصل ہے۔۔علاوہ ازیںمستحق اورذہین طلباءکے لئے سرسید یونیورسٹی نے ۰۵ ملین روپے کی خطیر رقم اسکالر شپ اور مالی اعانت کی مد میں مختص کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...