Thursday, October 22, 2020
Home Trending سرفراز احمد کی شاندار سنچری، پاکستانی اننگز کا 332 رنز پر اختتام

سرفراز احمد کی شاندار سنچری، پاکستانی اننگز کا 332 رنز پر اختتام

Sarfraz Ahmad Crickterکراچی، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان اپنی پہلی اننگز کی بیٹنگ مکمّل کر چکا ہے، جس میں اس نے سری لنکا کے 320 رنز کے مقابلے میں 332 رنز بنا کر 12 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستانی بلے باز سرفراز احمد نے 127 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس سے پاکستانی ٹیم مستحکم پوزیشن میں آگئی۔ سنچری اسکور کرنے کے بعد سرفراز احمد رنگنا ہیراتھ کی گیند پر ڈیکویلا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام تک پاکستانی بیٹنگ لائن کافی مشکلات کا شکار نظر آ رہی تھی، لیکن تیسرے دن اسد شفیق اور سرفراز احمد کی 24.5 اوور میں 93 رنز کی مضبوط پارٹنر شپ نے پاکستانی ٹیم کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی جانب سے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز 244 رنز پر 6 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ ہوا، تو سرفراز احمد 66 اور عبد الرحمان ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ لیکن رنگنا ہیراتھ کی گیند پر عبد الرحمان جے وردھنے کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے، اور یوں وہ 47 گیندوں پر 16 رنز بنا پائے۔

سرفراز احمد اور عبد الرحمان نے ساتویں وکٹ پر 4۔11 اوور میں 40 رنز سکور کیے۔ پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سکور سرفراز احمد کا ہے، جبکہ سب سے کم سکور سعید اجمل کا ہے، جنہوں نے 12 گیندوں پر 4 رنز بنائے۔ اس طرح مجموعی طور پر پاکستانی ٹیم نے 93.1 اوور میں 332 رنز کے اسکور کے ساتھ اپنی پہلی اننگز کا اختتام کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

عیسیٰ نگری میں پانی کی عدم فراہمی پر احتجاجاہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک ٹریفک کے لیے بندی کر دی

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...

کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا, پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم...