سرکلر ریلوے منصوبے کے تحت پہلی ٹرین 16 نومبر کو چلے گی۔ٹرین 2 گھنٹے کا سفر 50 منٹ میں کرے گی۔ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے تحت پہلی ٹرین سولہ نومبر کو پپری مارشلنگ یارڈ سے صبح 7 بجے روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین پپری سے اورنگی کا سفر 2 گھنٹے 50 منٹ میں طے کرے گی، ٹرین براستہ ایئر پورٹ کراچی سٹی وزیر مینشن سے اورنگی پہنچےگی۔ سرکلر ٹرین کے پپری سے اورنگی تک 21 اسٹاپ ہوں گے، ٹرین ہر اسٹاپ پر ایک منٹ رکے گی، ابتدائی طور پر سرکلر ٹرین اپ اینڈ ڈاؤن دن میں 4 دفعہ چلائی جائے گی، سرکلر ٹرین کی بوگیاں آج اسلام آباد راولپنڈی سے کراچی روانہ کی جائیں گی۔دوسری طرف تشویش ناک امر یہ ہے کہ سٹی اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن تک بیش تر لیول کراسنگز پر پھاٹک موجود نہیں ہیں، گلبائی چوک پر ٹرین 200 میٹر کا فیصلہ بغیر پھاٹک کے عبور کرے گی۔