Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں عدالت سزائے موت پر عمل روکا جائے، صولت مرزا کا چیف جسٹس سندھ...

سزائے موت پر عمل روکا جائے، صولت مرزا کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

saulatmirzanewPicl320x180کراچی: ذرائع کے مطابق شاہد حامد قتل کیس میںسزائے موت پانے والے صولت مرزا نے موقف اختیار کیا ہے کہ شاہد حامد قتل کیس مکمل خاتمے کی حالت میں نہیں بلکہ اس کی ازسر نو سماعت ان کے مچھ جیل میں ریکارڈ کرائے گئے بیان کی روشنی میں ہونی چاہیے۔ صولت مرزا نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو مچھ جیل میں وڈیو پر ریکارڈ کرائے گئے اپنے نئے بیان کے تحت نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ چلانے، مقدمے کے فیصلے تک پھانسی پر عمل درآمد روکنے، اہلیہ کوجنوبی افریقہ سے قتل کی دھمکیاں دینے والوں کوگرفتار کرکے پاکستا ن لانے سے متعلق متعدد خطوط چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو لکھے ہیں تاہم ان کے قانونی ماہرین سندھ ہائیکورٹ کے جواب کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اس کی روشنی میں کیا چارہ جوئی کی جاسکتی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے صولت مرزا کے خطوط پر صولت مرزا اور ان کے وکیل کو قانونی طریقہ کار کے مطابق چارہ جوئی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔این این آئی کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے صولت مرزا کی جے آئی ٹی رپورٹ وفاقی وزارت داخلہ کو ارسال کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق صولت مرزا نے کے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہد حامد کے قتل سمیت دیگر تمام الزامات سے متعلق بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرادیا، جے آئی ٹی رپورٹ 8 سے 10 صفحات پر مشتمل ہے، صولت مرزا نے جووڈیو بیان دیا تھا وہی مجسٹریٹ کے سامنے دہرایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

انڈیا کی پہلی ’سیویئر سبلنگ‘ جسے اپنے بھائی کو مہلک مرض سے بچانے کے لیے دنیا میں لایا گیا

انڈیا کی پہلی ’سیویئر سبلنگ‘ کی کہانی بین الاقوامی میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہے۔ اس...

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...