کراچی: سندھ حکومت پرعدم اعتماد، کراچی سبزی منڈی کے تاجروں نے مارکیٹ میں کمیٹی کی کرپشن،لوٹ مار اور تاجروں کو کاروبار سے محروم کرنے پر کور کمانڈر کراچی، چئیرمین نیب اور ڈی جی رینجرز سے مدد مانگ لی، تاجروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کی مارکیٹ کمیٹی کا اختیار حکومتی ہاتھوں کے بجائے پھلوں اور سبزیوں سے وابستہ حقیقی تاجروں کو دیا جائے، تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان کے دیگر صوبوں میں مارکیٹ کمیٹیاں ختم کی گئیں ہیں اسی طرح یہاں بھی غیر قانونی مسلط کی گئی مارکیٹ کمیٹی سے نجات دلوائی جائے۔