صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں 2 سال کے عرصے کے دوران لوٹے گئے 35 ارب روپے برآمد کرلیے گئے جوکہ سندھ حکومت کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔نیب کے مطابق سندھ حکومت کے افسران، سیاسی شخصیات، ٹھیکیداروں نے اعتراف جرم کرلیا، جعلی اکاؤنٹس کیسز میں 23 ارب برآمد کرکے سندھ حکومت کے حوالے کیے۔ نیب حکام کا کہناہے کہ چینی کرپشن کیس میں 10 ارب برآمد کرکے سندھ حکومت کے حوالے کیے گئے۔