Tuesday, October 27, 2020
Home Trending سندھ میں انٹر امتحانات کا پہلا مرحلہ شروع، بجلی کی عدم فراہمی...

سندھ میں انٹر امتحانات کا پہلا مرحلہ شروع، بجلی کی عدم فراہمی طالبہ بے ہوش

exams300x160320x180کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات کا پہلا مرحلہ شر وع ہوگیا۔ انتظامیہ کی جانب سے نقل کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ امتحانی مراکز میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث ایک طالبہ بے ہوش ہوگئی۔پیپر کے دوران چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ انوار احمد زئی نے ڈائریکٹر کالجز کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ تقریباٍ 64 کالجز میں بجلی نہ ہونے سے طلبہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ مختلف کالجز کو کے الیکٹرک کی جانب سے 15 سے 40 لاکھ تک کے ماہانہ بل بھجیے گئے ہیں۔ اگر کے الیکٹرک نے روش نہ بدلی تو عدالت کا رخ کریں گے۔ پیپر کے دوران عبداللہ کالج میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث ایک طالبہ گرمی کی شدت سے بے ہوش ہوگئی۔ جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب شہر کے امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لئے بورڈ کی جانب سے سینٹر سپرنٹنڈنٹس کو اسمارٹ فونز بھی دئیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...