راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 625 جب کہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 475 ہو گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 134 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہ میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 99 ہزار 189 ہو گئی ہے۔