Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

سندھ میں 1ماہ میں سیکڑوں طالبعلم کوروناوائرس کا شکار

صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 555 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں,محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں ایک ماہ کے دوران 555 افراد کوروناوائرس کا شکار ہوئے جبکہ اس دوران 83209 کورونا ٹیسٹ کیے گئے,محکمہ صحت سندھ کے مطابق جن تعلیمی اداروں میں کیس رپورٹ ہوئے انہیں بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے، سب سے زیادہ ضلع شرقی کے تعلیمی اداروں میں 88 کیسز سامنے آئے ہیں,محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق سب سے کم 10 کیسز ضلع ملیر کے تعلیمی اداروں میں سامنے آئے جبکہ ضلع وسطی کے تعلیمی اداروں سے 79 کیسز سامنے آئے ہیں,محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع کورنگی میں 77، ضلع جنوبی 33 اور ضلع غربی کے 15 تعلیمی اداروں میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Open chat