Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ڈاؤ یونیورسٹی کا کورونا ہسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا

یونیورسٹی روڈ پر قائم ڈاؤ یونیورسٹی ڈینٹل کالج ہسپتال کا کورونا کا ہسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا جس کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی کی...

آغا سراج پر ایک سال بعد فرد جرم عائد

کراچی کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے آغا سراج درانی اور ان کے اہلخانہ پر ایک ارب 61 کروڑ کے غیر قانونی...

تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر

جام صادق پل پر تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے...

سندھ پولیس میں تبدیلیوں کا امکان، غلام قادرتھیبوکو بھی تبدیل کرنے پرغور

police1300x160320x180کراچی، سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پرتبادلوں کا امکان ہے ،ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادرتھیبو کے بھی تبادلے پرغورکیا جارہا ہے دوسری جانب آئی جی سندھ نے تین ڈی ایس پیزکے بھی تبادلے کردیے سلیکشن بورڈ کی جانب سے گریڈ19کے ایس ایس پیزکو گریڈ20میں ڈی آئی جی اورگریڈ20کے ڈی آئی جیزکو گریڈ21میں ایڈیشنل آئی جی کے عہدوں پرترقیوں کے فیصلے کے بعد سندھ حکومت نے سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پرتبادلوں پرغورشروع کردیاہے ،ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کو بھی تبدیل کیاجارہاہے اوران کی جگہ ثنااللہ عباسی کو ایڈیشنل آئی جی کراچی مقررکیے جانے کا امکان ہے ،ڈی آئی جی عبداللہ شیخ کو ڈی آئی جی ایڈمن ،آصف اعجاز شیخ کو ڈی آئی جی ویسٹ ،منیرشیخ کو ڈی آئی جی آرآرایف،سلطان خواجہ کو ڈی آئی جی حیدرآباد اورخادم رند کو ڈی آئی جی ایسٹ لگانے پرغورکیاجارہاہے آئندہ چندروز میں ان کے باضابطہ طورپرنوٹیفیکیشن جاری کردیے جائیں گے،دوسری جانب آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے جوادحسین شاہ کو ڈی ایس پی سعیدآباداورشاہدعباس کو ڈی ایس پی بلدیہ تعینات کردیاگیاہے جبکہ ڈی ایس پی گارڈن ذوالفقارپٹھان کاسی پی او تبادلہ کردیاگیاہے

Open chat