Thursday, October 22, 2020
Home Trending سندھ ہائی کورٹ نے صولت مرزا کی اہلیہ کی درخواست سماعت کے...

سندھ ہائی کورٹ نے صولت مرزا کی اہلیہ کی درخواست سماعت کے لیے منظورکرلی

Justiceکراچی،سندھ ہائیکورٹ نے صولت مرزا کی اہلیہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ۔ سندھ ہائیکورٹ میں صولت مرزا کی اہلیہ نگہت مرزا نے آج آئینی درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ صولت مرزا نے اپنے وڈیو پیغام میں جو انکشافات کیے ہیں، اس کی روشنی میں شاہد حامد قتل کیس ری اوپن کر کے دوبارہ سے تحقیقات کی جائیں اور اصل مجرموں کو بھی گرفتار کیا جائے۔ صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کے وڈیو بیان کے بعد جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی، جے آئی ٹی کے سامنے اس نے مزید انکشافات کیے ہیں ۔ درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ اس کا شوہر ایک اہم گواہ ہے جس کے مرنے سے بہت سارے اہم ملزمان کو فائدہ پہنچے گا، اگر صولت مرزا کو پھانسی دی گئی تو وہ تمام شواہد بھی اس کے ساتھ دفن ہو جائیں گے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی پر عمل روکا جائے اور ڈیتھ وارنٹ اس وقت تک معطل کیے جائیں جب تک دوبارہ تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں ۔سندھ ہائیکورٹ نے صولت مرزا کی اہلیہ کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...