Monday, October 19, 2020
Home Trending سوئی سدرن گیس کمپنی کی غفلت کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ...

سوئی سدرن گیس کمپنی کی غفلت کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Streetکراچی (رپورٹ: محمد نعیم) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گلشن اقبال میں نئی لائن ڈالنے کے لیے کی گئی کھدائی کے بعد دوبارہ ان سڑکوں کی مرمت اور استرکاری کا شروع نہیں کیا گیا۔کھدائی کے باعث یونیورسٹی روڈ کے ساتھ سفاری پارک سے نیپا تک ایک طرف کا سروس روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ چکا ہے۔ عوام کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے، مون سون کی متوقع بارشوں کے بعد صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق تقریباً تین ماہ قبل سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئی لائن ڈالنے کے لئے سڑکوں کی کھدائی کی تاہم گیس کی لائن ڈالنے کے بعد محکمہ سوئی گیس نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھودی گئی سڑک کو دوبارہ مرمت کام شروع نہیں کیا جاسکا۔ جس کی وجہ سے مکینوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ گئی ہے۔ نیپا سے بیت المکرم تک کھدائی کے دوران نکالا گیا ملبہ اور مٹی بھی اٹھانے کے بجائے سڑک کے کنارے ڈال دیا گیا ہے جو بارش کی صورت میں سڑکوں پر خطرناک کیچڑ کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔ عوام کی جانب سے سوئی گیس کمپنی کو فوری طور پر سڑک تعمیر کرنے اور حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

1 COMMENT

  1. سڑکیں بننے کے بعد ہمارے اداروں کو نئی لائینیں ڈالنے کا خیال آتا ہے۔ گلشن اقبال میں گزشتہ کئی ماہ سے سڑکیں خراب ہیں مگر انتظامیہ غائب ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...