کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے فعال ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق سی اے اے نے کراچی کے نارتھ سیکٹر کو لاہور ریجن میں ضم کردیا ہے جس کے بعد لاہور ایف آئی آر کو مزید وسیع کردیا گیا ہے۔ایئرنیوی گیشن پلان سے “اس سے حفاظت اور ائر ٹریفک کے بہتر انتظام میں مدد ملے گی، یورپ ،مشرق وسطی سے پاکستان آنے اور جا نے والے جہازوں کی بہتر رہنمائی اور مدگار ثابت ہوگا۔