Tuesday, October 20, 2020
Home Trending سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے ممبر سندھ اسمبلی سید حفیظ...

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے ممبر سندھ اسمبلی سید حفیظ الدین کی رکنیت بحال کردی

Hafiz uddinکراچی، سپریم کورٹ نے منگل کے روز پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سید حفیظ الدین کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی ہے۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حفیظ الدین کی رکنیت کی بحالی کا حکم دیا۔
سید حفیظ الدین کی رکنیت الیکشن ٹربیونل نے 7 اگست کو معطل کر دی تھی، جس کے بعد انہوں نے ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

فیصلہ آنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، کہ وہ بحالی کے باوجود اپنی پارٹی قیادت کے فیصلے پر عمل کریں گے، اور کہا کہ وہ عمران خان کے حکم پر اپنا استعفیٰ جمع کرا رہے ہیں۔
حفیظ الدین نے 2013ء کے عام انتخابات میں کراچی کے حلقہ پی ایس93 (بنارس-مومن آباد) سے 15،322 ووٹ حاصل کیے تھے، جبکہ ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے عبد الرزاق 11،800 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس ریٹائرڈ ظفر احمد شیروانی نے 7 اگست کو ان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے فیصلہ دیا تھا، کہ ان کی سیٹ ان کے قریب ترین ووٹ لینے والے عبد الرزاق کو دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...

غصے میں عقل جاتی رہتی ہے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جنگل کا حکمران چیتا، غصے میں آگیا، اُس نے تہیہ کر لیا کہ وہ اپنے مخالفوں...