Sunday, October 25, 2020
Home Uncategorized سیاسی افراتفری، حصص مارکیٹ پھر مندی کا شکار

سیاسی افراتفری، حصص مارکیٹ پھر مندی کا شکار

Karachi-Stock-Exchange-KSE3کراچی، ملک کے سیاسی افق پر چھائے کالے بادل اسٹاک مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہورہے ہیں، منگل کی معمولی ریکوری کے بعد بدھ کو مارکیٹ کو ایک اور جھٹکے کا سامنا کرنا پڑا۔
ملک میں جاری سیاسی افراتفری کے سبب معیشت کو بھی خدشات لاحق ہیں جس کا اظہار تاجر اور صنعت کار برادری کرچکی ہے، اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار بھی دھرنے اور احتجاج کی سیاست کو لے کر فکر مند دکھائی دے رہے ہیں، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کے سبب بدھ کو مارکیٹ ایک بارپھر زبردست مندی کی زد میں آگئی اورکے ایس ای 100انڈیکس 29600پوائنٹس سے کم ہو 29300 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے87ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جبکہ کاروباری حجم9کروڑ حصص کی کم ترین سطح پر دیکھا گیا۔

بدھ کو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز پر ہی مندی کا رجحان غالب آگیا، سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی بڑے پیمانے پر فروخت کے باعث مارکیٹ میں مندی کے بادل چھاگئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 29600 ، 29500 اور 29400 پوائنٹس کی 3 نفسیاتی حدوں سے نیچے گرگیا، ٹریڈنگ کے دوران سرمائے کے انخلا نے مارکیٹ میں تیزی کے ممکنہ اثرات کو ختم کردیا جس کے بعد مارکیٹ کو سہارا نہ مل سکا اور بدھ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 293.44 پوائنٹس کی کمی سے 29382.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس طرح 197.27 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 20483.46 پوائنٹس اور کے ایس ای انڈیکس 262 پوائنٹس کمی سے 21588.52 پوائنٹس پر آگیا، مندی کے سبب مارکیٹ سرمایہ 87 ارب 54 کروڑ 29 لاکھ 91 ہزار 18 روپے کی کمی سے 69 کھرب 18 ارب 14 کروڑ 33 لاکھ 34ہزار 475 روپے ہوگیا، بدھ کو کاروباری حجم میں کمی دیکھی گئی اور مارکیٹ میں 9 کروڑ 74 لاکھ 8 ہزار حصص کا کاروبار ہوا،مارکیٹ میں 339کمپنیوں کا کاروبار ہوا، صرف 64 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 254 میں کمی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...