Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں بحران سے نکلنے کیلئے سپریم کورٹ کا فل بینچ تشکیل دیا جائے،...

بحران سے نکلنے کیلئے سپریم کورٹ کا فل بینچ تشکیل دیا جائے، ڈاکٹر غلام مجتبیٰ

 g mujtaba2کراچی ، پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ  نے پاکستان کے سیاسی بحران کو ملک کے مستقبل کے لئے خطرناک قراردیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کے لئے سپریم کورٹ کا فل بینچ  تشکیل دیا جائے جو پی ٹی آئی کے مطالبات کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لے اورقوم کو مطمئن کرے۔انہوں نے کہا کہ ملک مسائل کی دلدل میں دھنسا ہے اورسیاسی قیادت باہم دست بہ گریباں ہے جس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ  نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے 2013ءکے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر حیرت کا اظہارکیا ہے اورسوال کیا کہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری 11 مئی 2013ء کے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کیسے لگا سکتے ہیںکیوں کہ وہ ان انتخابات میں فریق نہیں تھے۔پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ  نے جاویدہاشمی کے عمران خان پر الزامات کو سنجیدہ قراردیتے ہوئے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کے ان کی ذات پرعائد الزامات کی تحقیقات تک پی ٹی آئی کی قیادت چھوڑدیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت تین ماہ تک معطل رہنی چاہیے جب تک کہ ان الزامات کی تحقیقات مکمل نہ ہو جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...