Thursday, October 22, 2020
Home Trending سیاسی بحران پیدا کرکے ملک کی جڑوں کو کمزور کیا جا رہا...

سیاسی بحران پیدا کرکے ملک کی جڑوں کو کمزور کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی

 Muzammil Iqbal Hashmiکراچی، جماعة الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ اقتدار کی باہمی چپقلش قوموں کے زوال کا باعث بنتی ہے۔ حصولِ اقتدار کے لیے ملک میں عدم استحکام کی فضا پیدا کرنا ملک و قوم کے لیے نقصان دہ ہے۔ اسلام آباد میں دھرنا دینے والے ملکی سلامتی کو داﺅ پر نہ لگائے۔ پاکستان میں سیاسی بحران پیدا کرکے ملک کی جڑوں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ ملک دشمن قوتوں کی ہمیشہ خواہش رہی ہیں کہ پاکستان عدم استحکام سے دوچار ہو۔ موجودہ حالات میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ناگزیر ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ مسلمانوں نے کئی صدیوں تک دنیا کے بڑے حصوں پر شاندار حکمرانی کی ہے۔ دشمنوں کو مسلمانوں کا یہ کردار برداشت نہیں تھا، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مسلمان ملکوں و ریاستوں میں عدم استحکام کی فضا قائم کرکے مسلمانوں کو ٹکڑوں میں منقسم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپین سے لے کر برصغیر تک مسلمانوں کی شاندار حکومتوں پر دشمنوں کا غلبہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہی قائم ہوا تھا۔ لسانیت، قومیت و فرقہ واریت کی بنیاد پر گروہ بندی نے ہمیشہ مسلمانوں کو زوال کا شکار کیا ہے۔ ماضی کی بڑی سلطنتیں باہمی انتشار کی وجہ سے ہی ٹکڑوں میں منقسم ہوئی تھیں۔

اقتدار کی خاطر مسلم ریاستوں اور قوموں کے مابین باہمی چپقلش نے سلطنت عثمانیہ کو بھی زوال سے دوچار کیا تھا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ پاکستان عالم اسلام کے لیے اہمیت کا حامل ملک ہے، ملک میں سیاسی بحران پیدا کرکے ان کی جڑوں کو کمزور نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطر ملک میں عدم استحکام کی فضا پیدا کرنا ملک و قوم کے لیے نقصان دہ ہے۔ ملک دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...