Monday, October 26, 2020
Home کھیل شاہد آفریدی سب سے زیادہ ون ڈے کھیلنے والے پاکستانی کرکٹر بن...

شاہد آفریدی سب سے زیادہ ون ڈے کھیلنے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے

ShahidAfridکراچی، قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر شاہد خان آفریدی کو سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ اکتوبر 1996 میں کینیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کرنے والے شاہد آفریدی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، بوم بوم کے نام سے جانے والے جارح مزاج آل راو¿نڈر نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف جاری سیریز کے پہلے میچ میں حاصل کیا، شاہد آفریدی اب تک 379 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ شاہد آفریدی نے ایک روزہ کرکٹ میں 7619رنز بنارکھے ہیں جب کہ اس فارمیٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 378وکٹیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے کھیلنے کا اعزاز سابق کپتان انضمام الحق کو حاصل تھا جن کے میچز کی تعداد 378 ہے۔ شاہد آفریدی اور انضمام الحق کے بعد تیسرا نمبر سلیم ملک کا ہے جن کے میچز کی تعداد 283 ہے جب کہ موجودہ ٹیم میں یونس خان 254 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا سے متعلق اپنے وڈیو بیان مین کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران...

نیب نے سندھ حکومت کو 224 ملین سے زائد کی رقم حوالے کر دی

چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے...

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...

پاک بحریہ سمندری سرحد کے دفاع کے ساتھ خدمت خلق میں بھی کوشاں

پاک بحریہ کی جانب سے مبارک ولیج کراچی میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ کا قیام,پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا...