Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے شباب ملی کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں کشمیرتصویری نمائش کا انعقاد

شباب ملی کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں کشمیرتصویری نمائش کا انعقاد

vvvvکراچی۔شباب ملی کے تحت شہر کے مختلف علاقوں بہار کالونی ۔کینٹ ذون اور اختر کالونی میں کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف سماجی وسیاسی رہنماو¿ں سمیت عام عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی تصویری نمائش میں شمیر میں جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے مختلف مناظر کی تصاویر رکھی گئیں۔بہار کالونی میں تصویری نمائش کے دور کے موقع پرنائب امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبدالرشید نے کہا کہ بھارت جتنے بھی مظالم ڈھا لے کشمیریوں کے حوصلے کو پست نہیں کر سکتا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں پاکستانی حکومت کو اقوام متحدہ میں کشمیر کے حوالے سے موثرآواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔بھارت کو پسندیدہ ملک قراردینے کی کوشش کرنے والے سن لیں اگر ایسا ہوا تو پورا پاکستان سراپا احتجاج بن جائے گا۔جبکہ اختر کالونی میں تصویری نمائش کے دورے کے موقع پر نائب صدرشباب ملی کراچی فرہادگل کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے حکمرانوں کو کشمیر کے معاملے پر عوام کے جزبات کی ترجمانی کرتے ہوئے بھارت سے ہر قسم کی تجارت ختم کردینی چاہئے۔جبکہ اس موقع پر صدرضلع اے ایم غزنوی ۔جنرل سیکرٹری اعجاز جدون۔سینئرنائب صدرفرحان میمن امیر زون عنایت اللہ خان نے بھی تصویری نمائش کا دورہ کیا ۔اس موقع پر شرکاءنے بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے اوربھارتی مظالم کی شدید مذمت کی۔

حفیظ خٹک
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...