Wednesday, October 28, 2020
Home Trending شہرقائد، فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4افراد ہلاک،7افراد...

شہرقائد، فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4افراد ہلاک،7افراد زخمی

4-2-2013_94894 Karachiقائد میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4افراد ہلاک فائرنگ کے واقعات میں 7افراد زخمی ہوگئے لیاری میں مارے جانے والے دہشت گرد 31سے زائد افراد کی ٹاگیٹ کلنگ میں ملوث تھے رینجرز کا دعویٰ۔
تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کی حدود سپر ہائی وے بحریہ ٹاون ڈی ایچ اے سوسائٹی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت میں 45سالہ نور محمد ولد لاکھا ڈنو ہلاک ہوگیا مقتول ٹرک کا ڈرائیور اور اس کا آبائی تعلق اندرون سندھ کوٹری سے بتا یا جا تا ہے۔
اورنگی ٹاون سیکٹر نمبر 10فقیر کالونی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اے ایس آئی 35سالہ محمد رشید ولد غلام محمد زخمی ہوگیا تاہم دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا ۔
پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاون سیکٹر نمبر16گلشن ضیاءارشد میرج لان کے قریب سے صندوق میں بند 18سالہ لڑکی کی لاش ملی پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو اغوا کے بعد قتل کر کے جسم کے 4ٹکڑے کر کے لاش صندوق میںرکھ کر مذکورہ مقام پر صندوق پھینک کر فرار ہوگئے تاہم تاحال لاش کی شناخت نا ہوسکی لاش کو ضابطہ کی کاررواائی کے بعد ایدھی سرد کانے منتقل کر دیا گیا ۔
گلشن اقبال میٹروویل فیز 3عثمان ہوٹل کی چھت پر نامعلوم افراد نے دل پر گولی مار کر 18سالہ ذیشان ول دلپزیر کو قتل کر دیا پولیس کے مطابق مقتول 2روز قبل ہی ہزارہ سے کراچی آیا تھا اور ہوٹل میں رہائش پذیر تھا۔
قائدآباد مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار 55سالہ عبدالروف ولد ریاض بیلٹ نمبر 6896اور ایئر فورس کا ریٹائر ملازم 50سالہ جہانگیر ولد اسماعیل زخمی ہوگئے ۔
پی ای سی ایچ ایس فیز 2نورانی کباب والی گلی میں فائرنگ سے ریفریجریٹر کی دکان کا مالک 50سالہ کریم ولدانعام الحق زخمی ہوگیا۔
پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاون قصبہ کالونی بسکٹ فیکٹری کے قریب کنڈا لاگانے پر جھگڑے کے دوران20سالہ انعام اللہ ولدزر جان زخمی ہوگیا ۔
سرجانی ٹاون تھانے کی حدود نارتھ کراچی میں پاورہاوٓس چورنگی کے قریب مشتبہ رکشہ ڈرائیور کو کرنے کا اشارہ کیا رکشہ ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی پولیس کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور تنویر ولد محمد دین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ملزم سے ایک ٹی ٹی اور رکشہ برآمد کر لیا ۔
اورنگی ٹاون یوسی ون ضیاءکالونی قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ملزم ساجد ولد شہاب الدین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا ایک ساتھی زاہد گذشتہ روزپولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے ۔ ملزم اسٹریٹ کرائم اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔
علاوہ ازیں رینجرز نے لیاری کے علاقے بغدادی تھا نے کی حدود میں اہلکاروں کی جوابی کاروائی کے دوران 2 گینگ وار کے اہم ملزمان مارے گئے،مارے جانے والے ملزمان کی شناخت عبدالحفیظ اور حمزہ حسن عرف حمزہ امریکن کے ناموں سے ہوئی ،جن کا تعلق لیاری گینگ وار کے شیراز کامریڈ گروپ سے تھا۔ رینجرز ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مارے جانے والے دونوں گینگ وار کے خطرناک ملزمان 31 افراد کے قتل میں ملوث ہیں،جن کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...